بارشوں کا اگلا سلسلہ کب سے شروع ہو گا؟ محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھنڈی پیشنگوئی کر دی

کراچی(پی این آئی)کراچی شہر میں موجودسردی کی شدت میں کمی کا کوئی امکان نہیں ہے ۔جنوری کے آخری ہفتے میں کراچی شہر کے اندر سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو جائے گا۔ 16 جنوری سے 18 جنوری تک کراچی شہر میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔
یہ سسٹم پچھلے سسٹم سے زیادہ طاقتوراور شدت والا ہوگا۔دوسری جانب مغربی ہواؤں کا بارش برسانے والا سلسلہ آہستہ آہستہ ختم ہو رہا ہے ۔

بلوچستان سندھ اور جنوبی پنجاب کے اکثر علاقوں میں سے بادل کم ہو رہے ہیں ۔ اس وقت لاہور ڈویژن گجرانوالہ ڈویژن فیصل آباد ڈویژن کے علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش جاری ہے اور رات دیر تک جاری رہے گی۔ کل تک وسطی پنجاب کے اکثر علاقوں سے بارش کا سلسلہ کم ہو جائے گا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں