اسلام آباد(پی این آئی)اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سردجبکہ بالائی خیبرپختونخوا ، بالائی پنجاب ،گلگت بلتستان،کشمیر اورملحقہ پہاڑی علاقوں میں بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔پنجاب،سندھ اور خیبرپختونخوا کےمیدانی علاقوں میں شدیددھند چھائے رہنے کی توقع ۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم پنجاب، اسلام آباد، کشمیر، خیبرپختونخوا میں اکثر مقامات پر جبکہ بلوچستان اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش اورپہاڑوں پربرفباری ہوئی۔
بارش (ملی میٹر): نارووال 109، راولپنڈی (شمس آباد 64، چکلالہ 55)، اسلام آباد (زیروپوائنٹ 59، بوکرا 58، گولڑہ، ایئرپورٹ 57، سید پور 50)، منگلا 54، سیالکوٹ (ایئرپورٹ 45، سٹی 40)، گوجرانوالہ 43، لاہور (ایئرپورٹ 41، سٹی 26)، اٹک 38، منڈی بہاؤالدین ، گجرات 36، مری 34، چکوال 32، جہلم 31، حافظ آباد، قصور 26، اوکاڑہ 20، جوہر آباد 13، سرگودھا 11، لیہ، خانیوال 10، جھنگال 09، فیصل آباد 08، ساہیوال، ڈی جی خان، بہاولنگر 07، بھکر 04، ملتان (سٹی، اایئرپورٹ 03)، بہاولپور (سٹی 02، ایئرپورٹ 01)، نور پور تھل، کوٹ ادو 02، خانپور 01، کشمیر: جموں 83، مظفر آباد (ایئرپورٹ 61، سٹی 55)، راولاکوٹ 57، گڑھی دوپٹہ 40، سری نگر 38، خیبرپختونخوا: چراٹ 58، کاکول 42، مالم جبہ 38، دیر (بالائی 34، زیریں 32)، پشاور 34، بالاکوٹ 33، سیدوشریف31، دروش22،میرکھانی19، پاراچنار 16، ڈی آئی خان (سٹی 13، ایئرپورٹ 12)، تخت بائی 11، پٹن، بنوں 10، کالام 09، چترال 01، گلگت بلتستان: گوپس 11، چلاس 08، بابوسر 02، بلوچستان: ژوب 08، کوہلو، قلات 04، بارکھان میں01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔برف باری (انچ): کالام 21، مالم جبہ 19، مری 17، گوپس 06، دیر 02 اور دروش میں01انچ برفباری ریکارڈ کی گئی ۔آج ریکارڈ کیےگئےکم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی 10، گوپس منفی 06،ہنزہ،بگروٹ منفی 04، کالام، اسکردو منفی03، مالم جبہ ،دروش،استور،راولاکوٹ،قلات منفی02، دیر،میرکھانی،چراٹ اورمری میں منفی01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں