کراچی (پی این آئی) محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ کراچی سے نکل گیا جس سے شہر میں مزید بارش کا امکان کم ہوگیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کےدوران مطلع صاف اورکبھی جزوی ابرآلود رہنےکا امکان ہے جب کہ شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 13.3ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ شہر میں شمال مشرق سے چلنےوالی ہواؤں کی رفتار 11 کلو میٹرفی گھنٹہ ہے جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 89 فیصد ہے۔دوسری جانبوفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ پارلیمنٹ لاجز کی چھتیں بھی ٹپکنے لگی ہیں۔پاکستان پیپلز پارٹی کی ایم این اے شازیہ ثوبیہ کا کہنا ہے کہ چھت ٹپکنے کی شکایات کئی بار کروا چکی ہوں۔شازیہ ثوبیہ نے کہا کہ بارشوں میں عوامی نمائندوں کا یہ حال ہے تو عام آدمی کا کیا ہوگا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں