پشاور (پی این آئی) خیبر پختونخوا کے سب سے بڑے شہر اور صوبائی دارالحکومت پشاور میں گزشتہ پیر سے جاری بارشوں کا سلسلہ وقتی طور پر تھم گیا ہے سردی کے موسم کی نئی لہر کی پیشگوئی کرتے ہوئے محکمہ موسمیات نے شہر میں بارشوں کانیا سلسلہ کل سے شروع ہونے کا امکان ظاہر کر دیا ہے۔ پشاور میں محکمہ موسمیات کے مطابق آج مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔
یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پشاور میں کم سے کم درجہ حرارت 3 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔جبکہ شہر کی ہوا میں نمی کا تناسب 92 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ محکمۂ موسمیات کی جانب سے ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔محکمۂ موسمیات کے ماہرین کے مطابق کراچی شہر میں آج شام یا رات میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع ابر آلود رہ سکتا ہے۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں