سیلاب اور شدید برفباری، کتنی ہلاکتیں ہو گئیں؟ افسوسناک خبر آگئی

کابل(پی این آئی)افغانستان میں سیلاب اور برفانی تودے گرنے سے 8 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔افغان میڈیا کے مطابق افغانستان کے تقریباً 95 فیصدحصے میں 3 دنوں کے دوران شدید برف باری ہوئی۔افغانستان کے 34 میں سے 32 صوبوں میں وقفے وقفے سے بارش و برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔افغان حکومت نے شدید بارش وبرفباری کے سبب ملک میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔

ادھر چمن اور گرد و نواح میں جاری کئی گھنٹوں کی موسلادھار بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی کی صورتحال پیدا ہوگئی، سیلابی صورتحال کے باعث متعدد مکان گرگئے، سیلابی ریلہ کئی گھروں کی چار دیواریاں لے گیا، بارڈر روڈ پر آمد و رفت بھی معطل ہوگئی۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق متاثرہ علاقوں میں لیویز فورس مدد کے لیے پہنچ چکی ہے۔ادھر مکران ڈویژن میں طوفانی بارش نے معمولات زندگی کو مفلوج کردیا، گوادر میں 101 ملی میٹر جبکہ پسنی میں 160 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close