جمعے سے مغربی ہوائوں کا نیا طاقتور سلسلہ شروع، تین دن موسلادھار بارشیں برسیں گی، شہریوں کو خبردارکر دیا گیا

اسلام آباد(پی این آئی)مغربی ہواؤں کا نیا طاقتور سلسلہ کم دباؤ کی صورت میں جمعے سے اثرانداز ہوگا۔ گلگت، کشمیر، بالائی پنجاب، ہزارہ، سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشوں جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید برفباری کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ آنے والے دنوں میں جنوبی پنجاب اور سندھ بلوچستان کے بھی اکثر علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

سیاح حضرات جمعرات سے ہفتے کے درمیان شمالی علاقوں کی طرف سفر کرنے سے گریز کریں۔محکمہ موسمیات نے آئندہ 72 گھنٹوں کے لیے ملک بھر میں موسلادھار بارشوں اور پہاڑوں پر شدید برفباری کی پیشنگوئی کردی۔ مسلسل بارش کے باعث اسلام، پنڈی، ہزارہ، بلوچستان، خیبرپختونخوا کشمیر کے مختلف علاقوں کے مقامی و برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ سیاہ حضرات کل شام سے ہفتے تک شمالی علاقوں کی جانب سفر کرنے سے پہلے موسمی صورتحال کا جائزہ لازمی لیں ورنہ مسلسل برفباری اور دیگر خدشات کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں