ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش اور برفباری ،محکمہ موسمیات نےآئندہ چوبیس گھنٹوں کے موسم کی پیش گوئی کر دی

اسلام آباد (پی این آئی )آج بدھ کے روز خیبرپختونخوا، اسلام آباد، پنجاب ،گلگت بلتستان اورکشمیر میں اکثر مقامات پر وقفے وقفے سے مزیدبارش اورپہاڑوں پربرفباری جاری ہےجبکہ بلوچستان اور سندھ میں بھی بعض مقامات پر بارش ہو رہی ہے۔اس دوران بالائی پنجاب، اسلام آباد، کشمیراوربالائی خیبرپختونخوا میں تیز بارش اورپہاڑوں پراچھی برفباری ہو رہی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز بلوچستان اورسندھ میں اکثرمقامات پرجبکہ بالائی خیبرپختونخوا، اسلام آباد،

بالائی پنجاب ،گلگت بلتستان اورکشمیرمیں چند مقامات پر شام/رات مزید بارش اورپہاڑوں پربرفباری ہو گئی ۔اس دوران بلوچستان اور بالائی سندھ میں تیز بارش امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم بلوچستان،خیبرپختونخوا، سندھ، اسلام آباد، پنجاب،گلگت بلتستان اورکشمیرمیں تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش اورپہاڑوں پربرفباری ہوئی۔سب سے زیادہ بارش: بلوچستان: پسنی 115، گوادر 64، اورماڑہ 60، خضدار 42، پنجگور29 ،جیوانی 27، تربت25، لسبیلہ21، کوئٹہ (شیخ ماندہ18،سمنگلی 17)، ،

قلات 18،بارکھان،کوہلو04، سبی03، خیبرپختونخوا: پٹن 53، کالام 45،دیر(بالائی 45، زیریں 33)، سیدوشریف35، بالاکوٹ 31، کاکول 27، چترال،دروش19،پاراچنار17، مالم جبہ ،چراٹ16،میرکھانی15، تخت بائی 14، بنوں13،پشاور(ائیرپورٹ12،سٹی10)،ڈی آئی خان(ائیرپورٹ03،سٹی02)، کشمیر: کوٹلی35، گڑھی دوپٹہ 29،راولاکوٹ22، مظفر آباد (سٹی 14، ایئرپورٹ 12)، سندھ:کراچی(سرجانی ٹاؤن37،گلشن حدید32،قائدآباد، لانڈھی28،نارتھ ناظم آباد23،فیصل بیس،سعدی ٹاؤن

،یونیورسٹی روڈ،نارتھ کراچی22،ایم او ایس21،مسرور بیس،جناح ٹرمینل20،کیماڑی17،اورنگی ٹاؤن15)پڈعیدن25،دادو22،سکھر16،جیکب آباد،روہڑی15،حیدرآباد(سٹی15،ائیرپورٹ13)،نوابشاہ14،ٹھٹھہ،خیرپور13،ٹنڈوجام،سکرنڈ11، لاڑکانہ10،موہنجوداڑو08،میرپورخاص،چھور07، مٹھی،شہیدبینظیرآباد01،پنجاب: راولپنڈی (ائیرپورٹ22، شمس آباد 19، کچہری17)، اسلام آباد ( سید پور 21، زیروپوائنٹ 20، گولڑہ 19، بوکرا 15،

ایئرپورٹ 14)، اٹک 18، منگلہ15، مری 14، جہلم 13، چکوال12،رحیم یارخان،سرگودھا08،نورپورتھل 07،بہاولپور(ائیرپورٹ،سٹی06)،جوہرآباد،فیصل آباد،جھنگ، منڈی بہاؤالدین06، سیالکوٹ(ائیرپور05،سٹی03)،ٹوبہ ٹیک سنگھ،خانپور05،خانیوال،کوٹ ادو04اوکاڑہ،ڈی جی خان،حافظ آبادبہاولنگر03،ملتان(ائیرپورٹ)ناروال،گجرات،ساہیوال،بھکر،لیہ02،قصور،گوجرانوالہ، لاہور(سٹی)01، گلگت بلتستان: گوپس 05، اسکردو 03،بگروٹ02اور گلگت میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close