پاکستان کاوہ علاقہ جہاں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے بھی نیچے گر گیا

اسلام آباد ( پی این آئی) ملکہ کوہسار مری میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گر گیا جس کے باعث عوام اور سیاحوں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔ ٹریفک پولیس راولپنڈی کی جانب سے مری آنے والے سیاحوں کیلئے ہدایات میں کہا گیا ہے کہ دوران برفباری پھسلن سے بچنے کیلئے ٹائر پر چین چڑھا ئی جائے ،ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے جبکہ مری آمد سے قبل اپنی گاڑی کے فیول ٹینک فل رکھیں اور گاڑیوں کو اچھی طرح چیک کر لیں ۔

دوسری جانب صوبائی دارالحکومت کراچی میں 8 جنوری سے سردی کی شدت میں اضافےکا امکان ہے۔ چیف میڑولوجسٹ کراچی سردار سرفراز نے بتایاکہ کراچی میں8 جنوری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا،درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ میں جاسکتا ہے، بارش کے پورے سلسلے میں 40 سے 50 ملی میٹربارش ہوسکتی ہے۔چیف میڑولوجسٹ کے مطابق کراچی میں کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔5 جنوری کی دوپہرتک وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے،

اس دوران تیز سرد ہوائیں چل سکتی ہیں۔سردارسرفراز نے بتایا کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ 6 جنوری کی دوپہر سے ایک بار پھر سرگرم ہوگا۔ شہرمیں6 جنوری کی دوپہرسے 7 جنوری کی دوپہرتک وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔ اس کے بعد بارش میں وقفہ آجائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close