ملک کے بیشترعلاقوں میں اگلے 3دن بارشوں کا امکان محکمہ موسمیات کی خون جمادینے والی سردی کی پیش گوئی

اسلام آباد(پی این آئی)مغربی ہوائوں کا سلسلہ 3 جنوری کو شمالی بلوچستان سے ملک میں داخل ہونے کا امکان ہے، یہ سسٹم بتدریج وسطی اور بالائی سندھ کے بعد ملک بھر میں پھیل سکتا ہے۔سسٹم کے زیرِ اثر 4 سے 7 جنوری کے دوران کراچی اور حیدر آباد سمیت سندھ کے بیشتر اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطا بق آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان سمیت مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کے باعث موسم کی شدت مزید بڑھ گئی ،برف باری کے باعث مختلف

علاقوں میں زمینی رابطہ منتطع ہوگیا جس کے باعث لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ،پنجاب میں خشک سر دی کا راج ، موسمی بیماریوں میں اضافہ ہونے لگا ،شمالی اور شمال مغربی بلوچستان، شمالی پنجاب، بالائی خیبر پختون خوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش اور جزید برف باری کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں گزشتہ روز سے سال کی پہلی برف باری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا، جس کی وجہ سے تمام زمینی رابطے

منقطع ہوگئے اور لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے۔کوئٹہ میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری سے ٹھنڈ کی شدت بڑھ گئی۔ زیارت، چمن، پشین میں بھی بارش ہوئی۔علاوہ ازیں چلاس، بابوسر ٹاپ، نانگا پربت، بٹوگاہ ٹاپ اور غذر میں بھی برف باری ہوئی ہے۔محکمہ موسمیات کی جانب زیارت، کوئٹہ، چمن، دالبندین، نوکنڈی، چاغی، قلعہ عبداللّٰہ، قلعہ سیف اللّٰہ اور ملحقہ علاقوں میں بارش اور برف باری کا امکان ظاہر کیا گیا محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے دیگر علاقوں کی طرح

پنجاب کے شہروں میں بھی خشک سردی کا راج رہا ،خشک سردی کے باعث موسمی بیماریوں میں اضافہ ہونے لگا۔ ماہرین کے مطابق بارش اور دھند کی وجہ سے کاشت کی جانے والی مختلف فصلوں پر موسم کے مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ادھر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کم سے کم درجہ حرارت ایک ڈگری، مری صفر، لاہور 5، کراچی 13، کوئٹہ منفی ایک اور پشاور میں کم از کم درجہ حرارت 3 سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 3 سے 5 جنوری کے

دوران سبی، بولان، قلات، خضدار، نصیر آباد کے ندی نالوں میں طغیانی کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں منگل 4 جنوری سے بارش کی نوید سنا دی اور کہا کہ سندھ کے بڑے اضلاع کراچی اور حیدر آباد میں 4 سے 7 جنوری تک بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مضبوط مغربی ہوائوں کا سلسلہ 3 جنوری کو شمالی بلوچستان سے ملک میں داخل ہونے کا امکان ہے، یہ سسٹم بتدریج وسطی اور بالائی سندھ کے بعد ملک بھر میں پھیل سکتا ہے۔

سسٹم کے زیرِ اثر 4 سے 7 جنوری کے دوران کراچی اور حیدر آباد سمیت سندھ کے بیشتر اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ اس سسٹم کے تحت اس دوران سندھ کے جن دیگر اضلاع میں بھی بارش ہو سکتی ہے ان میں دادو، جام شورو، شہید بے نظیر آباد، جیکب آباد، شکار پور، سکھر، لاڑکانہ، قمبر شہداد کوٹ، سانگھڑ، بدین، ٹھٹھہ، ٹنڈو الہٰ یار، ٹنڈو محمد خان، عمر کوٹ اور تھرپارکر شامل ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close