آئندہ 24 گھنٹے میں پاکستان کے کون سے علاقے بارش اور شدید سردی کا مرکز بنیں گے، پیشنگوئی کر دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) سردی کی شدت میں اضافہ مسلسل جاری ہے اور دوسری جانب پاکستان کے مختلف شہروں میں موسم سرما کی بارشوں اور برف باری کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کی رپورٹس کے مطابق خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور بلوچستان میں بارش اور برف باری کی وجہ سے موسم مزید سرد ہوگیا۔ کوئٹہ میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری سے ٹھنڈ کی شدت بڑھ گئی۔

زیارت، چمن، پشین میں بھی بارش ہوئی۔علاوہ ازیں چلاس، بابوسر ٹاپ، نانگا پربت، بٹوگاہ ٹاپ اور غذر میں بھی برف باری ہوئی ہے۔ گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں بارش اور برف باری جاری ہے۔ آئندہ 24 گھنٹے میں اسلام آباد میں کم سے کم درجہ حرارت ایک ڈگری، مری صفر، لاہور 5، کراچی 13، کوئٹہ منفی ایک اور پشاور میں کم از کم درجہ حرارت 3 سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close