اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق جنوری کے پہلے ہفتے کے دوران ایک اچھا مغربی سسٹم ملک بھر کے مختلف علاقوں کو متاثر کرے گا۔ حالات سازگار رہے تو بالائی و وسطی پنجاب کے ساتھ ساتھ جنوبی پنجاب میں بھی اچھی بارشیں ہوسکتی ہیں۔اس کے علاؤہ کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان کے بھی مختلف علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے۔دوسری جانب کراچی میں 4 سال کے وقفے کے بعد کراچی میں اچھی بارش ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش مسرور بیس میں 27 ملی میٹر اور فیڈرل بی ایریا میں 30 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ باقی علاقوں کی تفصیل شام کو پوسٹ کی جائیگی۔شہر میں آج سے شمال مشرق سے ٹھنڈی ہوائیں چلنا شروع ہوگئی ہیں جو ہفتہ تک جاری رہینگی۔اس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت °21-23 ڈگری کے درمیان رہیگا ۔جس سے دن میں سردی محسوس ہوگی. ہواؤں کی رفتار 35-25 کلو میٹر فی گھنٹہ تک ہوسکتی ہے۔ کم سے کم درجہ حرارت °13-11 ڈگری تک ریکارڈ ہوسکتا ہے۔ 4-3 جنوری سے ایک اور بارش برسانے والا سسٹم پاکستان میں داخل ہوگا جس سے کراچی میں ایک بار پھر 6-5 تاریخ کو بارش ہونے کے امکانات بن رہے ہیں جس کی تفصیل آنے والے دنوں میں دی جائیگی
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں