برفانی طوفان نے بڑی تباہی پھیلادی، درجہ حرارت کتنے منفی سینٹی گریڈ تک گرگیا؟ شہری مشکلات کا شکار

اسلام آباد(پی این آئی) جاپان سے روس برآمد ہونے والی گاڑیاں منفی درجہ حرارت کے باعث برف کا ڈھیر بن کر ناکارہ ہوگئیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جاپان میں تیار کی گئی گاڑیوں کو روس کے مشرقی شہر ویلادی ووسٹورک منتقل کیا جارہا تھا کہ راستے میں برف کے طوفان سے بحری جہاز کو گھیر لیا۔

گاڑیوں کی منتقلی کے دوران درجہ حرارت بھی منفی 19 سینٹی گریڈ تھا جس کے باعث گاڑیوں پر اتنی زیادہ برف جم گئی تو کچھ گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور گاڑیوں کا اندرونی حصہ بھی جم گیا جس کے باعث گاڑیاں مکمل طور پر ناکارہ ہوگئیں۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر سے معلوم ہوتا ہے کہ برف جمنے کے باعث گاڑیاں اگلو کا منظر پیش کرنے لگی جن کے کچھ صحیح پرزے ہی اب نکال کر استعمال کیے جاسکتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق خراب موسم کی وارننگ جاری ہونے کے باوجود گاڑیاں برآمد کرنے کی وجہ آئندہ برس سے روس میں گاڑیوں پر عائد ہونے والا ٹیکس ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں