مزید بارشیں ہوں گی یا نہیں؟ محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے حوالے سے پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کےمطابق بدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور شدید سرد رہے گا۔تا ہم شام /رات میں ملک کے جنوبی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ۔ جبکہ خطۂ پوٹھوہارمیں بعض مقامات پر صبح کے اوقات میں کہر پڑنے کا امکان۔

پنجاب، خیبر پختونخواہ کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات /صبح کے اوقات میں شدید دھند چھائی رہے گی۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ تاہم زیریں سندھ، بلوچستان، بالائی خیبرپختونخوا اور مری میں بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔سب سے زیادہ بارش: سندھ: کراچی (مسرور بیس 27، فیصل بیس 26، گلشن حدید 22، نارتھ ناظم آباد 18، یونیورسٹی روڈ 17، ایم او ایس، نارتھ کراچی 14، جناح ٹرمینل، اورنگی ٹاؤن، سرجانی، کیماڑی، ڈی ایچ اے 13، سعدی ٹاؤن 12، جامعۃ الرشید 11، ایئرپورٹ، لانڈھی 05)، حیدرآباد (ایئرپورٹ 05، سٹی 02)، ٹھٹھہ، بدین 04، مٹھی 04، چھور 02، ٹنڈو جام 01، بلوچستان: سبی 14، لسبیلہ 13، اورماڑہ 03، گوادر 01 ، پنجاب: مری 07، خیبر پختونخوا: بالاکوٹ 01، پٹن 04، کالام میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔

اس دوران مری04 اور کالام میں 01 انچ برفباری ریکارڈ کی گئی ۔آج ریکارڈ کیےگئےکم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی 14،کالام منفی 13، گوپس منفی 08،اسکردو، کوئٹہ، قلات منفی 06، استور، مالم جبہ، راولاکوٹ منفی05 ،گلگت،پاراچنار، شوپیاں منفی 04،ہنزہ، دیر، بگروٹ، پلوامہ، بارہ مولہ منفی 03،دروش، کاکول، مری منفی 02، گڑھی دوپٹہ، بالاکوٹ، چترال اور میر کھانی میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close