اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز شمال مشرقی پنجاب، با لائی خیبر پختونخوہ ، خطہ پوٹھوہار،زیریں بلوچستان ، گلگت بلتستان ، کشمیر اور صوبہ سندھ کے ساحلی علاقوں میں بارش / برفباری کی توقع۔ پنجاب کے میدانی علاقوں میں رات /صبح کے اوقات میں دھند /اسموگ چھائے رہے گی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع ابر آلود/جزوی ابر آلود رہا۔
۔تاہم خیبر پختونخوہ : دیر 04، سیدوشریف ، بالاکوٹ، چراٹ، ڈی آئی خان 01، بلوچستان : بارکھان 03، خضدار 02، پنجاب: رحیم یار خان 03، ناروال، چکوال، جہلم ، مری 01، کشمیر : مظفر آباد میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔برفباری (انچ):مالم جبہ 03 اور مری میں 01 انچ برفباری ریکارڈ کی گئی ۔آج ریکارڈ کیےگئےکم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی 10، گوپس منفی 09،اسکردومنفی 06، کالام، ہنزہ، استور منفی04 ،مالم جبہ،بگروٹ منفی03،سری نگر، راولاکوٹ، پلوامہ منفی 02،مری، میرکھانی، دروش، اننت ناگ، پاراچنار اور شوپیاں میں منفی01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں