پنجاب اور بلوچستان میں بارش، کن کن شہروں میں آج بارش ہو گی؟

لاہور (پی این آئی) سرد اور خشک موسم کے طویل سپیل کے بعد پنجاب اور بلوچستان کے کچھ علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش ہوئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب میں لودھراں، کبیر والا، گوجرہ، جہانیاں اور ٹوبہ ٹیک سنگھ سمیت کی علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی ہے۔اس کے علاوہ بارش کے مزید اثرات جن علاقوں میں ظاہر ہوئے ہیں ان میں بارش کے بعد دھند اور اسموگ میں کمی آ گئی، شمالی وزیرستان میں بھی ہلکی بارش ہوئی۔

موسمیات کے ماہرین کے مطابق بلوچستان میں مغربی ہواؤں کا سسٹم داخل ہونے سے کوئٹہ سمیت مختلف شہروں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق بلوچستان میں برف باری اور بارش لانے والا یہی سسٹم آج اور کل کراچی میں بھی اثر انداز ہو سکتا ہے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ وادیٔ کوئٹہ کے علاوہ مسلم باغ، کان مہتر زئی اور توبہ اچکزئی میں بھی بارش ہوئی، وادی زیارت اورگردونواح میں ہلکی برف باری ہوئی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے شمالی حصوں میں بھی بادل برسے، زیارت اور قلعہ سیف اللّٰہ میں پہاڑوں نے سفیدی اوڑھ لی۔ شدید خشک سردی کے بعد وادیٔ زیارت میں سیاح خوب لطف اندوز ہوئے، خو ب ہلہ گلہ کیا، برف باری سے پہلے ہی زیارت میں سیاحوں کا رش لگ گیا تھا۔

بلوچستان میں قائدِ اعظم کے یومِ پیدائش اور برف باری کے لیے سیاح پہلے ہی بڑی تعداد میں زیارت پہنچے تھے، جن کے لیے سرکاری ریسٹ ہاؤس کھول دیے گئے۔ محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج کوئٹہ، قلات، زیارت، کوہلو، سبی، بارکھان، خضدار، ژوب، چمن، پشین اور نصیر آباد میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close