شہری تیار ہوجائیں، سردی کی نئی لہر کا امکان، بارش کا سسٹم بلوچستان میں داخل ہوگیا

کراچی(پی این آئی)کراچی والے تیار ہوجائیں، شہر میں سردی کی نئی لہر کے ساتھ اگلے دو دن ہلکی بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش برسانے والا سسٹم بلوچستان کے شمالی علاقوں میں داخل ہو گیا ہے جس کے بعد چمن شہر اورگردونواح میں ہلکےاورگہرے بادل چھا گئے ہیں۔بلوچستان کے بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود ہے اور ٹھنڈی ہوائیں چلنا شروع ہوگئی ہیں جس کا اثر کراچی میں بھی نظر آئے گا۔

اس کے علاوہ شمالی بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں تیز بارش اورپہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔علاوہ ازیں گلگت بلتستان اورجنوبی وزیرستان میں شدید سردی کے باعث بہتا پانی جم گیا، آج کم سےکم درجہ حرارت گوپس میں منفی 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔اس کے علاوہ اسکردو، استور میں منفی5 ، بگروٹ منفی4، قلات منفی3،گلگت منفی 2، مری 1، اسلام آباد 3، لاہور 5، کراچی میں 17 ڈگری اور لیہہ میں منفی 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close