موسلادھار بارشوں اور شدید برفباری کا امکان، حکومت نے الرٹ جاری کر دیا، شہریوں کیلئے اہم خبر

کوئٹہ ( پی این آئی) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی جانب سے برف باری اور بارش کی پیشگوئی اور الرٹ کے تناظر میں ضروری ہدایات جاری کر دی ہیں، متعلقہ محکموں،اداروں اور ضلعی انتظامیہ کو کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے موثر طور پر نمٹنے کے لئے الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کردی ۔

جمعرات کو پروانشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(پی ڈی ایم اے) اور متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ کو متوقع برفباری اور بارش سے پیدا صورتحال کے لئے تمام تیاریاں پوری رکھنے قلات، زیارت، قلعہ سیف اللہ اورچمن میں امدادی سامان کی دستیابی یقینی بنانے اور متعلقہ اضلاع میں قومی شاہراہوں پر بھاری مشنری کی دستیابی اور عملہ تعینات رکھنے کی ھدایت کی گئی ہے ۔متوقع برفباری کی صورت میں شاہراہوں پر ٹریفک رواں دواں رکھنے کے لئے خصوصی اقدامات یقینی بنانے پی ڈی ایم اے کو صورتحال کی نگرانی کے لئے صوبائی اور ضلعی سطح پر کنٹرول روم قائم کرنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔ وزیرا علیٰ سیکریٹریٹ میں بھی صورتحال کی نگرانی کے لئے مانیٹرنگ سیل قائم کیاگیا ہے اور متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو تما م صورتحال کی روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ مانیٹرنگ سیل کو بھجوانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close