بارشیں اور برفباری۔۔طغیانی کا خدشہ، محکمہ موسمیات نے شہریوں کیلئے الرٹ جاری کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی)ہفتہ (شام/رات) اور اتوار کو کوئٹہ، زیارت، پشین، ژوب، قلعہ عبداللہ، نوکنڈی، دالبندین، نوشکی، تربت، پنجگور، گوادر، پسنی، جیوانی، لسبیلہ، قلات، خضدار، مستونگ،نصیر آباد، جعفرآباد، جھل مگسی، بولان، سبی، کوہلو، بارکھان، ڈیرہ غازی خان، لیہ، راجن پور، ملتان، خانیوال، ساہیوال، اوکاڑہ بہاولنگر، بہاولپور، رحیم یار خان، سکھر، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد، کراچی، دادو،جامشورو، میرپورخاص اور خیرپور میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اورپہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی۔

اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع۔اتوار( شام/رات) سے منگل کے دوران اسلام آباد، کشمیر، گلگت بلتستان،چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، مردان، نوشہرہ، پشاور، چارسدہ، باجوڑ، کرم ،وزیرستان، کوہاٹ، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، سرگودھا، خوشاب، بھکر۔لاہور ۔فیصل آباد ۔ننکانہ صاحب ۔سیالکوٹ ۔گوجرانوالہ ۔اسلام آباد بارش کي پيشگوئی۔اتوار(رات) سے منگل کے دوران سیاحتی مقا مات مری، گلیات، وادی نیلم، باغ، حویلیاں، راولاکوٹ، ناران، کاغان، ہنزہ، گلگت، اسکردو، استور، چترال، دیر، سوات اورمالم جبہ میں اچھی برفباری ۔کوئٹہ، پشین، زیارت، قلعہ عبد اللہ، ہرنائی اور چمن میں بھی ہفتہ (رات)/اتوار کو برفباری کا امکان۔‏ہفتہ/اتوار کو موسلا دھار بارش کے باعث سبی، بولان، قلات، خضدار، نصیر آباداورکوہلو کے برساتی ندی نالوں میں ظغیانی کا خدشہ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں