آج کہاں کہاں بارش کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرداورخشک جبکہ بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود ۔تاہم بالائی خیبر پختونخوا،کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقا مات پر بارش / برفباری کی توقع۔ پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند /اسموگ پڑنے کا امکان۔اسلام آباد میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ تاہم صبح سویرے بونداباندی ہو سکتی ہے۔کشمیر میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ بارش/برفباری کا امکان۔

گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ بارش/برفباری کا امکان۔خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید سرد اورخشک جبکہ بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ تاہم ہری پور،ایبٹ آباد ،مانسہرہ ،دیر، چترال ، کرم، بونیر، شانگلہ اور سوات میں بارش/برفباری ہوسکتی ہے۔سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم بدستور خشک اور سرد رہے گا۔ تاہم صبح/رات کے اوقات میں سکھر، جیکب آباد، لاڑکانہ ، شہید بینظیر آباد، موہنجو داڑو، ساحلی علاقوں اور گردونواح میں دھند/اسموگ چھائے رہنے کا امکان۔پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلودموسم خشک اور سرد رہے گا۔ تاہم بعض میدانی علاقوں میں دھند/ اسموگ چھائے رہنےکی توقع۔بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد/ جزوی ابر آلود جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد رہے گا جبکہ ساحلی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ا ورسرد جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا۔آج ریکارڈ کیےگئےکم سےکم درجہ حرارت: اسکردو،گوپس منفی10،لہہ منفی 08، گلگت، استور، کالام، مالم جبہ منفی05، ہنزہ، بگروٹ، راولاکوٹ منفی 04، دیر،پاراچنار منفی03، دروش،بونجی،میر کھانی،پلوامہ اور بارہ مولہ میں منفی 02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں