آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھار پیش گوئی کر دی

اسلام آباد (پی این آئی)پیر کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرداورخشک جبکہ بالائی علاقوں اورشمالی بلوچستان میں موسم شدید سرد رہے گا۔ پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند/اسموگ پڑنے کا امکان ہے ۔منگل کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرداورخشک جبکہ بالائی علاقوں اورشمالی بلوچستان میں موسم شدید سرد رہے گا۔ پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند/اسموگ

پڑنے کا امکان ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ا ورسرد جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا۔ آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت: لہہ، اسکردومنفی 14،استورمنفی10، گو پس منفی 09،گلگت منفی 08، بگروٹ ،کالام،کوئٹہ ، سری نگر منفی06،دیر ،ہنزہ منفی 06،مالم جبہ،راولاکوٹ، بارہ مولہ اور پلوامہ میں منفی05سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close