کراچی میں سائبیرین ہوائیں، درجہ حرارت کتنا نیچے چلا گیا؟

کراچی(آئی این پی) محکمہ موسمیات نے آئندہ 48 گھنٹے میں سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہواؤں کے باعث سردی کی شدت زیادہ محسوس ہوگی۔ ہفتے کو تفصیلات کے مطابق کراچی میں سائبیریا کی ہواؤں کے اثرات کے باعث سردی کی شدت بڑھ گئی، رات بھرخنکی چھائی رہی اور صبح کے اوقات میں درجہ حرارت 9 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج مطلع جزوی ابرآلود جبکہ موسم سرد اور خشک رہے گا، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے آئندہ 48 گھنٹے میں سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ صبح و شام ہواؤں کے باعث سردی کی شدت زیادہ محسوس ہوگی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close