بارشوں اور برفباری کا سلسلہ۔۔خون جما دینے والی سردی کا باقاعدہ آغاز ہو گیا، اگلے چوبیس گھنٹوں میں کہاں کہاں بارش اور کہاں برفباری کا امکان ہے؟ موسمی رپورٹ جاری

اسلام آباد(پی این آئی)آئندہ چوبیس گھنٹوں میں خیبرپختونخوا میںصوبے کے اکثر علاقوں میں آج دوپہر سے موسم صاف رہنے کا امکان ہے۔ حالیہ بارشوں کا سلسلہ صوبے کے تقریباً 90% علاقوں سے رخصت ہوچکا ہے اور کشمیر اور گلگت بلتستان سے ملحقہ علاقوں میں ہلکے بادل بننے کا امکان موجود رہے گا۔کشمیر کے بھی مختلف علاقوں میں بادل بننے کا امکان موجود ہے لیہ کٹھوا کشتواڑ پدم اور ملحقہ علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان۔

اور صوبے کے تقریباً 60-70% علاقوں میں ہلکی برفباری کا امکان موجود ہے۔گلگت بلتستان کے اسکردو استوار اور ملحقہ علاقوں میں ہلکی بارش اور برف باری کا امکان موجود ہے تاہم 90% علاقوں میں بادل بننے کا امکان موجود ہے۔بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آج معتدل سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے جن میں تربت پنجگور بدرگ سوارب لورالائی اور ملحقہ علاقے شامل ہیں صوبے کےسینڑل اور جنوبی علاقوں میں ہلکے بادل بننے کا امکان موجود ہے۔سندھ کے آج تقریباً 70-80% علاقوں میں ہلکے بادل بننے کا امکان موجود ہے تاہم چند علاقوں میں تیز ہوا کے چلنے کا امکان ہے۔ننکانہ صاحب چنیوٹ سرگودھا فاروقہ جھنگ صدر فیصل آباد کمالیہ ساہیوال شیخ فاضل پاکپتن دیپالپور لاہور مریدکے قصور مرید اسلام آباد راولپنڈی خوشاب چکوال اور ملحقہ علاقوں میں ہلکے بادل بننے کا امکان موجود ہے تاہم اکا دکا علاقوں میں ہلکی بارش یا رم جھم متوقع ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close