محکمہ موسمیات نے اسموگ سے پریشان شہریوں کو بارش کی خوشخبری سنا دی

لاہور(پی این آئی) محکمہ موسمیات نے اسموگ سے تنگ شہریوں کو بارش کی خوشخبری سنا دی ہے، ڈائریکٹرمیٹ کا کہنا ہے کہ ملک میں بارش کا نیا سلسلہ 24 سے 25 دسمبر تک متوقع ہے، دسمبرکے آخر میں لاہور میں بھی بارش امکان ہے، چند روز میں سردی کی شدید لہر آئے گی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈائریکٹرمیٹ سردار سرفراز نے اپنے بیان میں اسموگ سے تنگ شہریوں کیلئے بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں 24 سے 25 دسمبر تک بارشیں متوقع ہے، دسمبرکے آخرمیں لاہور میں بھی بارش متوقع ہے۔ شمالی علاقوں میں زیادہ بارشوں کا امکان اور شمالی علاقوں میں چند روز میں سردی کی شدید لہر آئے گی۔ دوسری جانب بالائی علاقوں میں برفباری اور میدانی علاقوں میں ٹھنڈی ہواؤں چلتی رہیں۔سب سے کم درجہ حرارت قلات میں منفی 9، کالام میں پارہ منفی8، اسکردو اور کوئٹہ میں منفی7 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔اسی طرح بالائی علاقوں اور آزاد کشمیر میں بارشوں و برفباری کے ساتھ آزاد موسم مزید سرد ہوگیا ہے، محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخواہ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں مزید برفباری اوربارشوں کی بھی پیشگوئی کی ہے۔ دوسری جانب موسم سرما کی برفباری بلند چوٹیوں نے سفید چادر اوڑھ لی سردی میں شدت ۔

موسم سرما کی دوسری برفباری خشک سالی ختم تاہم سردی میں اضافہ نظام زندگی بری طرح متاثر رہا باغ کے بلند مقامات جن میں گنگا چوٹی لسڈنہ نانگا پیر نے سفید چادر اڑھ لی منظر انتہائی خوبصورت جبکہ زیریں علاقوں میں بارش برستی رہی اگرچہ طویل خشک سالی خشک بیماریاں ختم ہوگئیں لیکن سخت سردی کے باعث لوگوں گھروں تک محدود ہوے تعلیمی نظام دفتری نظام ٹرانسپورٹ مواصلات کا نظام بھی مفلوج ہوکررہ گیا بارش و برفباری پر عوام نے سکھ کاسانس لیا موسم سوہانا ہونے پر لوگوں کی بڑی تعداد نے تفریح مقامات کا بھی رخ کیا اس کے علاوہ جنگلی حیات کا شکار کرنے والوں نے بھی کمرکس لی شدید پھسلن کی وجہ سے ضلع باغ کے علاقے رنگلہ میں ایک ٹرک گہری کھائی میں جا لگا شدید زخمی ڈرائیور کو ہسپتال منتقل کردیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close