بارشوں کا طویل سلسلہ کب سے کب تک جاری رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھنڈی پیشنگوئی کر دی

لاہور (پی این آئی) محکمہ موسمیات نے رواں ماہ دسمبر کے آخری دو ہفتے بھی خشک گزرنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے جنوری 2022ء کے پہلے دو ہفتوں میں سردی کی شدت میں اضافہ اور بارش کی پیش گوئی کردی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور کی تاریخ کے 6 سال بعد گزشتہ 7 ہفتوں کا موسم خشک رہنے کا ریکارڈ قائم ہوا ہے جبکہ دوسری طرف لاہور کے شہریوں کو بارش کا شدت سے انتظار ہے محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز صبح کے وقت شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 5.5 سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close