مغربی ہوائوں کا سسٹم پاکستان میں داخل۔۔آنیوالے دنوں میں کیا ہونیوالا ہے؟ موسمی رپورٹ نے شہریوں کو الرٹ کر دیا

کراچی(پی این آئی)محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہاہے کہ شہر میں کل سے سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے ۔تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہناتھا کہ مغربی ہواوں کا سسٹم پاکستان پر اثر انداز ہو رہاہے ، سسٹم کے باعث پاکستان کے شمالی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ۔ رات میں درجہ حرارت 10 سے11 ڈگرہ رہ سکتا ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملکہ کوہسار مری اور گلیات میں برفباری کا آغاز ہو گیا ہے جس کے باعث درجہ حرارت منفی تین پر پہنچ گیا ہے ۔دسمبر کے آخری ہفتے میں مغربی ہواؤں کا بارش اور برفباری کا باعث بننے والا طاقتور سلسلہ ملک کے اکثر علاقوں کو متاثر کرسکتا ہے۔جس سے ملک کے جنوبی حصوں میں موسم سرما کی پہلی بارش متوقع ہے۔ بارشوں کا یہ سپیل 21 سے27 کے درمیان آنے کا امکان ہے۔ جس سے ملک کے شمالی علاقوں کے ساتھ وسطی اور جنوبی علاقوں میں بارش کے امکانات ہیں۔ ایک مضبوط مغربی ہواؤں کا سسٹم ایران کے اوپر موجود ہوگا جو 23 تاریخ تک پاکستان پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close