سردی کی شدید لہر پاکستان میں داخل ہونے والی ہے سردی کا 52سالہ ریکارڈ ٹوٹ سکتا ہے

اسلام آباد (پی این آئی) 25 اور 26 دسمبر سے سردی کی شدید لہر پاکستان میں داخل ہورہی ہے جس سے درجہ حرارت 1 یا 2 ڈگری یا منفی 1 تا 2 تک گر سکتا ہے جس سے 52سال کا سردی کا ریکارڈ ٹوٹ سکتا ہے۔ یہ سائبیرین ہوائیں 28 تا 29 دسمبر تک پاکستان اوربھارت کے اندر معمولات زندگی کو بری طرح متاثر کر سکتی ہیں۔دوسری جانب ملک بھر میں سردی کی شدت میں تیزی آگئی ہے ،

ملک کا سب سے سرد ترین علاقہ استور ویلی رہا جس کا درجہ حرارت منفی 6ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ استور ویلی کے علاوہ گلگت میں منفی 5 جبکہ ہنزہ میں منفی 4ڈگری سیٹی گریڈ درجہ حرار ت ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق ملک کے میدانی علاقہ شدید خشک سردی کی لپیٹ میں ہیں ۔ سردی بڑھ جانے کے باعث نزلہ ، زکام اور کھانسی سمیت دیگر موسمی بیماریوں میں اضافہ دیکھا جارہا ہے

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close