سردی کی طاقتور لہر آنے والی ہے، محکمہ موسمیات نے کن کن علاقوں میں بارشوں اور برفباری کی پیشنگوئی کر دی؟ شہری تیاری کر لیں

اسلام آباد(پی این آئی)اگلے ہفتے کے شروعات میں مغربی ہواؤں کا ایک کمزور سے درمیانی شدت کا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں میں بارش/برفباری کا سبب بنے گا۔ جس کے بعد 15 دسمبر سے سردی کی ایک طاقتور لہر ملک بھر کو متاثر کرے گی. جس کی زیادہ تر شدت شمالی بلوچستان اور بالائی علاقوں میں ہوگی. 15 دسمبر کے بعد دھند کی شدت اور پھیلاؤ میں بھی اضافے کا امکان ہے۔

منگل اور بدھ کے دوران بالائی و وسطی ،خیبرپختونخوا ،گلگت بلتستان ،کشمیر بالائی پنجاب میں کہیں کہیں پر بارش جبکہ پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان جس کے ساتھ ہی ملک میں شدید سردی کی لہر داخل ہوگی جس سے اکثر میدانی علاقوں میں درجہِ حرارت 3 سے 5 سینٹی گریڈ تک گر جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق منگل اور بدھ کے دوران خیبرپختونخوا کے بالائی و وسطی علاقوں پشاور ،مردان ،صوابی ،نوشہرہ ،ہریپور ،کوہاٹ ،ہنگو، بنوں، میران شاہ،پاراچنار ،اپرلویردیر ،مالاکنڈ ،ہزارہ کے علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ سوات کالام مالمجبہ دروش مدین ناران کے علاقوں میں اس دوران برفباری ہوگی جبکہ دیگر میدانی علاقوں، میں بادل چھاے رہنے کا امکان ہے۔کشمیر و گلگت بلتستان کی بیشتر وادیوں میں اس دوران بارش اور اچھی برفباری ہوگی۔

پنجاب کے بالائی علاقوں اٹک واہ کینٹ کلرسیداں پنڈیگھیب راولپنڈی اسلام آباد مری میں بارش کا امکان کچھ جنوبی علاقوں چوک منڈا کوٹ ادو احمدپورسیال میں اس دوران ہلکی بارش ہوسکتی ہے باقی وسطی و جنوبی پنجاب کے علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔سندھ بلوچستان میں اس دوران موسم خشک اور سرد رہے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close