بارشوں اور برفباری کا ایک اور سلسلہ کب شروع ہونیولاہے؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)بارش اور برفباری کا ایک اور سلسلہ آئندہ ہفتے کے دوران ملک کے بالائی علاقوں پر اثرانداز ہونے کی توقع کی جا رہی ہے۔ابتدائی رپورٹ کے مطابق رواں ماہ کے دوران بارش اور برفباری کا دوسرا سلسلہ 13 سے 15 دسمبر کے دوران گلگت بلتستان، بالائی، وسطی خیبرپختونخوا، کشمیر اور بالائی پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سبب بنے گا۔

اور اس سلسلے کے ساتھ سردی کی شدیدلہر بھی ملک میں داخل ہو گی۔آئندہ ہفتے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کی شدت میں زبردست اضافہ متوقع ہے۔آئندہ ہفتے کے دوران منہ سے دھواں نکال دینے والی سردی کا باقاعدہ آغاز ہو جائے گا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close