پاکستان میں موسم سرما کی پہلی برفباری، وہ علاقے جہاں لوگ گھروں میں محصورہو گئے

گلگت (پی این آئی)پاکستان میں موسم سرما کی پہلی برفباری، وہ علاقے جہاں لوگ گھروں میں محصورہو گئے۔۔۔  گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں شدید برفباری کے باعث مقامی آبادی گھروں میں محصور ہو کر رہ گئی ہے۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق شدید برفباری کے باعث رابطہ سڑکیں بلاک ہونے سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے جبکہ استور میں بھی موسم سرما کی پہلی برفباری نے نظام زندگی کو شدید متاثر کیا ہے۔

سوات، دیر اور شمالی وزیرستان میں بھی موسم سرما کی پہلی برفباری کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج گلگت بلتستان،کشمیر اور اس سے ملحقہ علاقوں میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close