اسلام آباد (پی این آئی) سرد موسم کے ساتھ بارشوں کی قلت نے صحت کے مسائل پیدا کر رکھے ہیں۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کا علاج صرف بارش ہے۔ جبکہ بارشوں کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے دسمبر سے فروری کے دوران ملک بھر میں معمول کے مطابق بارشوں کی پیشگوئی کردی۔ محکمہ موسمیات کے حکام کے مطابق دسمبر سے فروری کے دوران ملک کے جنوبی حصوں میں معمول سے قدرے کم جبکہ وسطی حصوں میں معمول کے قریب بارشیں متوقع ہیں۔
اس دوران گلگت بلتستان، کشمیر اور خیبر پختونخوا کے شمالی حصوں میں معمول سے قدرے زیادہ بارشیں متوقع ہیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رواں سیزن کے دوران خشک موسم کا ملک کے ائر کوالٹی انڈکس پر برا اثر پڑنے کا امکان ہے، اس سیزن کے دوران خشک موسم کے باعث درجہ حرارت معمول سے کم رہنے کے ساتھ میدانی علاقوں میں فوگ کی صورتحال برقرار رہنے کا امکان ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں