بڑے شہر میں سائیبیرین ہوائیں چلنے لگیں، شہری ٹھٹھرنے لگے

کراچی (پی این آئی) پاکستان کے سب سے بڑے اور ساحلی شہر کراچی میں سرد ہواؤں نے موسم یخ بستہ کر دیا ہے جس سے شہری ٹھٹھرنے لگے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے ماہرین کا کہنا ہے کہ کراچی میں سائبیرن ہوائیں آ گئی ہیں، محکمہ موسمیات کے مطابق صبح اور رات کے وقت کراچی شہر میں موسم سرد رہے گا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کا سسٹم فی الحال پاکستان پر اثرانداز نہیں ہورہا ہے۔

سرد موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پشاور سمیت خیبر پختونخوا میں سردی کی شدت میں اضافے کی پیش گوئی کی ہے۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close