دسمبر سے فروری کب اور کتنی بارشیں متوقع ہیں؟ موسمیاتی ادارے نے رواں موسم سرما سے متعلق تفصیلی پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)اس سال کا مغربی برکھائی سلسلہ ملک میں معمول کے قریب (Near normal) بارشیں ہوں گی۔ موسم سرما میں معمول سے کم جبکہ موسم بہار و گرما میں مغربی برکھائی بارشوں کی اوسط معمول سے تھوڑی زیادہ (Slightly Above Normal) ہونے کا امکان ہے. یعنی دسمبر سے لے کر فروری بارشیں کے اسپیل معمول سے کم متاثر کریں۔

البتہ اوپر بتائے فیکٹر فروری کے آخر میں جاکر مغربی سلسلہ کی حمایت میں آنا شروع ہو جائیں گے یعنی (Devolving LA-NINA) جیسے خدوخال بنا شروع ہوں گی اور فروری کے اختتام سے لے کر اپریل تک مغربی سلسلوں کی آمد کافی بڑھ جائے گی۔ بالخصوص اپریل کا مہینہ کافی سرگرم رہے سکتا ہے۔ یوں تو آنے والے سال کا مغربی برکھائی سلسلہ بھی تقریباً پچھلے سال جیسا ہی ہوگا۔ علاقائی اعتبار سے بات کریں تو پنجاب میں سرمائی بارشیں معمول کے مطابق رہنے کا امکان ہے۔ موسم سرما کے زیادہ زور دار سلسلہ جنوری کے اختتام سے لے کر فروری تک آئیں گے خاص طور پر شمال مشرقی پنجاب کو یہ سلسلہ زیادہ شدت متاثر کریں گے جیسے ضلع لاہور ، ناروال ، سیالکوٹ ، گجرانوالہ ، حافظ آباد ، ننکانہ صاحب ، شیخوپورہ اور قصور شامل ہیں۔جبکہ خیبرپختونخواہ میں بھی سرمائی بارشوں کی صورتحال یہی رہی گی زیادہ سرمائی بارشوں کے اسپیل جنوری سے لے کر فروری تک آئیں گے جبکہ افغانستان پر بار بار ہوا کے کم دباؤ کی تشکیل کی وجہ سے خیبرپختونخواہ کے مغربی پٹی پر اچھی نوعیت کی بارشوں کا امکان ہے۔

جیسے چترال ، سوات ، کوہستان ، مانسہرہ ، ایبٹ آباد ، ہری پور ، بونیر ، صوابی ، باجوڑ ، محمد ایجنسی ، خیبر ، خرم جیسے اضلاع شامل ہیں۔ بلوچستان کے شمالی مشرقی حصوں میں سرمائی بارشوں کی توجہ زیادہ رہے گی جیسے کوئٹہ ، ژوب ، قلع سیف اللہ ، لورالائی ، زیارت ، پشین ، مستونگ ، بولان اور سبی شامل ہیں۔گلگلت اور کشمیر میں معمول سے زیادہ بارشیں اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے بلخصوص جنوری کی اختتام سے لے کر فروری کے ماہ میں۔ اگر ہم پورے 5 مہینہ کی مغربی برکھائی سلسلوں کی بات کریں تو زیادہ تر بارشیں موسم بہار اور موسم گرما میں ہونے کا امکان ہے۔ زیادہ تر بارشوں کی توجہ پنجاب کے شمالی حصوں کی طرف ہی رہے گی۔ جہاں معمول سے زیادہ بارشوں کا امکان ہے۔ دیگر حصوں میں بارشیں معمول سے کم اور درجہ حرارت انتہائی سرد رہے گا۔ جبکہ باقیہ حصوں میں مغربی بارشوں کا آغاز تاخیر سے ہوگا یعنی فروری سے لے کر اپریل۔

۔ مغربی برکھائی سلسلوں کی بارشوں کے حوالے سے پنجاب کے وسطی و جنوبی حصوں میں معمول سے کم بارشوں کا امکان ہے۔ سرما کا مہینے خشک اور سرد رہیں گے جبکہ موسم بہار و گرما یعنی فروری کی اختتام سے لے کر اپریل تک بارشوں کے سلسلہ متاثر کرنا شروع کریں گے اگر پورے 5 ماہ ہی بات کریں تو ان حصوں میں مغربی برکھائی سلسلہ کے اختتام تک اوسط معمول سے تھوڑی کم رہنے کا امکان ہے۔ جبکہ پورے پنجاب میں بارشوں کا تناسب معمول سے تھوڑا زیادہ رہے گا۔ خیبرپختونخواہ میں بھی پورے اس مغربی سلسلہ کے دورانیہ کے دوران شمالی حصوں میں بارشیں معمول سے تھوڑی زیادہ ہونے کا امکان ہے موسم سرما کے بعد موسم بہار و گرما یعنی فروری کے اختتام سے لے کر اپریل تک ان حصوں میں مغربی برکھائی سلسلوں کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا۔ جبکہ دیگر حصوں جیسے وسطی و جنوبی حصوں میں سرمائی بارشیں معمول سے کم ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔

جبکہ زیادہ تر سلسلہ موسم بہار و گرما میں متاثر کریں گے۔ اگر پورے 5 ماہ کی بات کریں تو ان باقیہ حصوں میں مغربی سلسلہ کے اختتام تک معمول کے مطابق بارشیں ریکارڈ ہوجائیں گی۔ پورے خیبرپختونخواہ میں بارشوں کا تناسب معمول سے تھوڑا زیادہ رہے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close