برطانیہ میں طوفان سے ہلاکتیں، درخت اکھڑ گئے، لاکھوں شہری بجلی سے محروم، آج بھی تیز ہواؤں اور برفباری کی پیشگوئی

لندن (خادم حسین شاہین) برطانیہ میں طوفان آرون کے باعث مختلف حادثات میں ہلاک افراد کی تعداد 3 ہوگئی ہے۔ شدید موسم میں 100 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں نے درخت جڑوں سے اکھاڑ پھینکے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق تیز ہواؤں اور طوفان کے باعث متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا اور ڈھائی لاکھ گھر بجلی سے محروم ہیں۔ مختلف موٹرویز اور شاہراہوں پر درخت گرنے یا برف باری کی وجہ سے گاڑیوں کی آمدورفت میں رکاوٹ بھی دیکھنے میں آئی۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اتوار کی صبح محکمہ موسمیات کی جانب سے ریڈ الرٹ وارننگ ختم کردی گئی جبکہ درمیانے درجے کی یلو (yellow) وارننگ اب بھی برقرار ہے۔ موسمیات کے ماہرین کی جانب سے آج پیر کے روز بھی تیز ہواؤں اور برف باری کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close