اسلام آباد(پی این آئی)ایک طویل خشک موسم کے بعد مغربی ہواؤں کا بارش برسانے والے ایک سلسلہ 4 سے 6 دسمبر کے دوران بلوچستان، خیبرپختونخوا، شمالی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں پر اثرانداز ہونے کی توقع کی جا رہی ہے۔ابتدائی رپورٹ کے مطابق مغربی ہواؤں کا بارش برسانے والا سلسلہ 4 اور 5 دسمبر کے دوران بلوچستان کے شمال مغربی اور کچھ دیگر علاقوں میں موسم سرما کی پہلی ہلکی بارش اور پہاڑی علاقوں میں ہلکی برفباری کا سبب بن سکتا ہے۔
جبکہ 5 اور 6 دسمبر کے دوران بالائی اور وسطی خیبرپختونخوا، اسلام آباد سمیت شمالی پنجاب اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش ہو سکتی ھےاس کے علاؤہ گلگت بلتستان سمیت ملک کے تمام شمالی علاقہ جات میں اچھی برفباری کا امکان ہے۔آنے والے سپیل کے بعد ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کی شدت میں تیزی سے اضافے کی امید ہےجبکہ پنجاب کے میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں آسکتے ہیںآنے والے سپیل میں ابھی تبدیلی کے امکانات موجود ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں