محکمہ موسمیات نے ملک کے متعدد علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی کر دی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )اتوار کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم بدستورخشک اور سردرہے گا۔ تاہم پنجاب کے میدانی علاقوں میں اسموگ / دھند میں اضافے کا امکان ۔شمالی علاقوں میں چند مقامات پر ہلکی بارش اورپہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم بدستورخشک اور سردرہے گا۔ تاہم پنجاب کے میدانی علاقوں میں اسموگ / دھند میں

اضافے کا امکان ۔شمالی علاقوں میں چند مقامات پر ہلکی بارش اورپہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا۔آج ر یکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت: زیارت ، لہہ منفی08، سکردو منفی 06،قلات ، گوپس منفی 03،استور منفی 02،کالام ، کوئٹہ منفی 01ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close