دُھند اور سموگ سے پریشان شہریوں  کیلئے اچھی خبر، محکمہ موسمیات نے ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی کردی

لاہور(پی این آئی)محکمہ موسمیات نے کل سے ملک کے بعض علاقوں میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی کردی۔محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روز شمالی علاقوں میں چند مقامات پر ہلکی بارش اورپہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم بدستور خشک اور سرد رہے گا تاہم پنجاب کے میدانی علاقوں میں اسموگ / دھند چھائی رہے گی۔گزشتہ روزموسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close