شدید سردی کی لہر، کب کہاں اور کتنی بارشیں ہوں گی؟ موسمیاتی ادارے نے بارشوں اور برفباری کی پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)ویدر بسٹرز پاکستان کے مطابق موسمِ سرما 2021 تا 2022 کی پیشگوئی: درجہ حرارت اور بارشیں معمول سے کم متوقع ہیں۔ دسمبر کے پہلے 10 دنوں میں بارشوں کا آغاز ہو سکتا ہے! جدید ترین موسمیاتی ماڈل کی مدد سے موسم کا حال نے موسمِ سرما دسمبر 2021 تا فروری 2022 کی پیشگوئی تیّار کی ہے۔رواں سال بھی موسمِ سرما کا آغاز معمول سے 2 سے 3 ہفتے قبل، یعنی نومبر کے دوسرے ہفتے میں ہی ہو چکاہے۔

تاحال ملک بھر میں بارشیں معمول سے کم ہیں،جو کہ حیرانی کی بات نہیں کیونکہ نومبر پاکستان کا خشک ترین ماہ ہے۔ موسمِ سرما سے موسمِ بہار تک طاقتور لا نینا برقرار رہنے کی توقع ہے۔خیبر پختونخواہ، پنجاب، کشمیر اور بلوچستان میں مجموعی طور پر بارشیں معمول سے کم یا کافی کم رہیں گی، جبکہ خیبر پختونخواہ کے پہاڑی مقامات، مغربی گلگت بلتستان اورکشمیر کے انتہائی شمالی مقامات میں مجموعی طور پر بارش اور برفباری معمول سے تھوڑا کم یا کم متوقع ہے۔دسمبر اور جنوری کے دوران سردی عروج پر ہوگی،تاہم ابر آلودگی اور بارش و برفباری میں اضافے کے باعث بالخصوص شمالی پنجاب بشمول راولپنڈی، اسلام آباد، لاہور، کشمیر اور شمالی خیبر پختونخواہ میں اوسطاً درجہ حرارت معمول کے مطابق یا معمول سے تھوڑا کم رہنے کا امکان ہے۔ مغربی ہواؤں کے یکے بعد دیگرے سلسلے (ہر ہفتےتقریباً ایک) 5 سے 10 دسمبر کے دوران بالائی پاکستان کو متاثّر کریں گے۔

موسمِ سرما میں پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخواہ کے میدانی علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے 1 سے 3 ڈگری سینٹی گریڈ کم رہنے کی توقع ہے، جبکہ گلگت بلتستان، خیبر پختونخواہ، بلوچستان اور کشمیر کے بلند مقامات پر درجہ حرارت معمول سے 3 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ کم رہنے کا امکان ہے، جو کہ معمول سے انتہائی کم ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close