سرد ہوائیں چل پڑیں، موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

کراچی(پی این آئی) شہر میں سرد ہوائیں چل رہی ہیں اور حد نگاہ صرف 4 کلومیٹر کے لگ بھگ ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سرد ہوائیں چل پڑی ہیں،جن کی رفتار 34 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے، شمال مشرقی سمت بلوچستان کی جانب سے چلنے والی معمول سے تیز ہواؤں کی وجہ حدِ نگاہ بھی متاثر ہورہی ہے، اور اس وقت شہر کی حدنگاہ 4 کلومیٹر کے لگ بھگ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج صبح شہر میں کم سے کم پارہ 16.6ڈگری ریکارڈ ہوا، اگلے تین روز کے دوران صبح و رات کے وقت موسم سرد رہنے کی توقع ہے، اس دوران دوپہر کو شمالی جب کہ شام کے وقت سمندری ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close