درجہ حرارت کم اور مزید کم، پاکستان کا کون سا شہر سرد ترین ہو گیا؟

اسلام آباد (پی این آئی)  موسم سرما پاکستان میں مکمل طور پر ڈیرے ڈال چکا ہے۔ چاروں صوبوں میں سردی کی شدت بڑہتی جا رہی ہے۔ اس دوران بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں درجۂ حرارت میں مزید کمی آئی ہے، خاص طور پر شمالی اضلاع میں موسم مزید سرد ہوگیا ہے۔۔ محکمہ موسمیات کے مطابق قلات میں کم سے کم درجۂ حرارت منفی 3 اور کوئٹہ میں صفر ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمۂ موسمیات کےماہرین کا کہنا ہے کہ صوبے کے بیشتر اضلاع میں مطلع صاف اور موسم سرد و خشک ہے۔بلوچستان کے شمالی اضلاع میں کم سے کم درجۂ حرارت میں مزید کمی آنے سے صبح اور رات کے وقت سردی میں اضافہ ہوا ہے۔نو کنڈی میں کم سے کم درجۂ حرارت 4، خضدار میں 5، ژوب میں 6، پنجگور میں 7 اور گوادر میں 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔موسمیات کے ماہرین کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے شمالی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close