ملک کے ان علاقوں میں بارش اور برفباری، محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھار پیش گوئی کر دی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )آج بدھ کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور سردرہے گا۔تا ہم شام/رات کے دوران خیبر پختو نخوا،کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور سردرہے گا۔تاہم شمال مشرقی اور جنوبی پنجاب میں بعض مقاما ت پر صبح کے اوقات میں دھند پڑھنے کا امکان ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اورسرد رہا۔آج ر یکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت: لہہ منفی08، اسکردو منفی07، گوپس منفی 03،استور منفی 02،کالام،قلات اور گلگت میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں