اسلام آباد(پی این آئی)نومبر کے آخری دس دنوں میں یا دسمبر کے ابتدائی دنوں میں ایک سے دو مغربی سسٹم متوقع ہیں۔پاکستان کے مختلف شہروں میں اسموگ کا سلسلہ جاری ہے ، جس کی وجہ سے دمہ اور سانس کے مریض احتیاط کریں، اور ماسک کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔بارش ہونے سے اسموگ کی شدت میں کمی آنے کا امکان ہے۔سندھ , پنجاب اور خیبرپختونخوا میں 15 نومبر سے صبح رات مزید ٹھنڈی ہوجائیں گی۔
جس کی وجہ سے صبح کے اوقات میں شدید دھند پڑنے کے زیادہ امکانات ہیں، اور اسی لیئے سفر کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں ۔بلوچستان : اگلے دس دن کے دوران بلوچستان کے تمام شہروں میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔ژوب، بارکھان، لورالائی، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللّہ، پنجگور ، آواران، شیرانی، سبی ہرنائ، مستونگ، نصیر آباد، جھل مگسی، لسبیلہ، بولان ، قلات، خضدار، کوہلو، ڈیرہ بگٹی، کوئٹہ، موسیٰ خیل, جعفرآباد ، صحبت پور میں زیادہ سے زیادہ درجہء حرارت °15 سے °20 ڈگری سینٹی گریڈ اور کم سے درجہء حرارت منفی °02 سے °5 ڈگری سینٹی گریڈ رہیں گے۔مغربی بلوچستان میں بعض مقامات پر بادل بننے سے ہلکی بوندا باندی ہوسکتی ہے۔بلوچستان میں نارمل سے تیز ہوائیں چلیں گی۔
پنجاب میں اگلے دس دن کے دوران راولپنڈی ، اسلام آباد ، لاہور ، فیصل آباد ، سرگودھا ، سیالکوٹ ، گجرات ، گجرانوالہ ، قصور ، اوکاڑہ ، میانوالی ، جھنگ ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، بھکر ، لیہ ، جہلم ، منڈی بہاوالدین ، خوشاب ، اٹک ، نارووال ، چکوال ، ساہیوال ، حافظ آباد ، ڈیرہ غازی خان ، ملتان ، خان پور ، راجن پور ، بہاولپور ، بہا ولنگر ، رحیم یارخان میں موسم سرد اور خشک رہے گا ۔زیادہ سے زیادہ درجہء حرارت °21 سے °24 ڈگری سینٹی گریڈ جب کے کم سے کم درجہء حرارت °10 سے °15 ڈگری سینٹی گریڈ رہیں گے۔صبح اور رات کے اوقات میں درجہ حرارت مزید کم ہوسکتے ہیں۔ جس کی وجہ سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا ۔وسطی اور جنوبی پنجاب میں اسموگ کی شدت میں اضافہ ہوگا۔شمال مشرقی پنجاب میں 15,16 کو دھند پڑنے کا امکان ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں