سردی کی شدت میں اضافہ، پاکستان کے کس شہر میں درجہ حرارت منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈتک گر گیا؟

کوئٹہ (پی این آئی) نومبر کا مہینہ شروع ہوتے ہی پاکستان میں موسم سرما میں شدت آنا روع ہو گئی تھی اور درجہ حرارت کم ہونا شارع ہو گیا تھا۔ پاکستان کے چاروں صوبے اس وقت مکمل طور پر سرد موسم کی لپیٹ میں آ چکے ہیں۔ رقبے کے لحاظ سے سب سے بڑے صوبے بلوچستان کے بیشتر شمالی علاقوں میں سردی میں اضافہ ہوا ہے،

کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔اس حوالے سےمحکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق وادیٔ کوئٹہ اور گردونواح میں گزشتہ روز کی نسبت سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے، زیارت، قلات، پشین اور قلعہ سیف اللّٰہ سمیت صوبے کے دیگر شمالی اضلاع میں بھی موسم سرد اور خشکی برقرار ہے جبکہ قلات میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،

دالبندین اور ژوب میں 7، خضدار اور پنجگورمیں8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ماہرین نے پیشنگوئی کی ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شمالی اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ صوبے کے دیگر علاقوں میں مطلع صاف اور موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close