حد سے زیادہ بارشیں اور بڑی تباہی، محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشنگوئی کر دی

کولمبو (پی این آئی) سری لنکا میں حالیہ مون سون سیزن کے دوران حد سے زیادہ بارشوں کے نتیجے میں 26 افراد ہلاک اور دو لاکھ 30 ہزار بے گھر ہوئے۔سری لنکا کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ سنٹر کے مطابق عمومی طور پر سری لنکا میں اکتوبر اور نومبر کے مہینوں میں شمال مشرقی مون سون کا سیزن ہوتا ہے۔ رواں برس ان مہینوں میں حد سے زیادہ بارشیں ہوئیں جس کے باعث بڑے پیمانے پر تباہی پھیلی۔

ان بارشوں میں مجموعی طور پر 26 افراد ہلاک ہوئے جن میں سے چھ کی اموات آسمانی بجلی گرنے سے ہوئی۔ سنٹر کے مطابق شدید بارشوں کے باعث نشیبی علاقوں کے دو لاکھ 30 ہزار افراد بے گھر ہوئے۔ اب بارشوں کا پانی اترنا شروع ہوگیا ہے اور متاثرہ علاقوں میں معمولاتِ زندگی نارمل ہونا شروع ہوچکے ہیں۔دوسری جانب سری لنکا کے محکمہ موسمیات نے پیشین گوئی کی ہے کہ کچھ صوبوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ بے آف بنگال میں ہوا کا جس کم دباؤ کی وجہ سے شدید بارشیں ہوئی ہیں وہ اب جنوبی بھارت کی طرف منتقل ہونا شروع ہوگیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close