اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں سموگ کا سلسلہ جاری جس کی شدت میں اگلے دو روز مزید اضافہ ہوگا جو کہ صحت کیلئے کافی خطرناک ہے۔لہٰذا اس دوران باہر نکلتے وقت ماسک کا استعمال لازمی کریں اور چہرے کو وقفے وقفے سے دھوتے رہیں۔
اگلے 3 دنوں میں پاکستان کے زیادہ تر علاقوں میں مطلع صاف رہنے اور زیادہ تر دھوپ رہنے کی توقع ہے۔ شمالی پہاڑوں پر مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہو سکتا ہے۔ ملک کے زیادہ تر حصّوں میں سال کے اس وقت کے مطابق اوسطاً درجہ حرارت معمول سے 3 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ کم رہنے کا امکان ہے۔ خیبر پختونخواہ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں 6500 سے 7000 فٹ تک بلند پہاڑوں اور وادیوں میں برفباری۔ شمال مغربی خیبر پختونخواہ اور مغربی گلگت بلتستان میں 8000 فٹ سے زائد بلندی پر اچھی مقدار میں برفباری کا امکان ہے۔شمالی خیبر پختونخواہ اور کشمیر میں چند ایک مقامات پر گرج چمک کے طوفان بن سکتے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں