مغربی ہوائوں کا سسٹم داخل، کن کن علاقوں میں بارشیں برسنے کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

لاہور (پی این آئی) آئندہ ماہ نومبر کے پہلے ہفتے بارشیں برسانے والا شمال مغربی ہوائوں پر مشتمل ایک سسٹم پنجاب میں داخل ہوگا۔جس سے لاہور سمیت پنجاب کے بالائی علاقوں میں ٹھنڈی ہوائوں کے ساتھ ساتھ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق نومبر کے پہلے ہفتے ہونے والی بارش سے نہ صرف سردی میں اضافہ بلکہ فضائی آلودگی میں بھی کسی حد تک کمی واقعہ ہوگی محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ شہر میں ائیر کوالٹی انڈیکس کی شرح صبح کے وقت 175 اور شام کے وقت 250 ریکارڈ کی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close