رواں سال موسم سرما میں کتنی بارش ہو گی؟ محکمہ موسمیات کی تازہ ترین پیشنگوئی آگئی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی کے عین مطابق ماہِ اکتوبر کے دوران ملک بھر میں ماسوائے جنوبی پنجاب کے بارش کے پچھلے تمام تر ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں۔ تاریخی طور پر اکتوبر ملک بھر میں خشک ترین ماہ میں شمار کیا جاتا ہے لیکن اس سال حیرت انگیز طور پر مون سون کی لیٹ واپسی اور دوسرے موسمی عوامل کے پیش نظر اکتوبر میں معمول سے 100% زائد بارشیں ریکارڈ ہوئیں۔

ملک کے بالائی علاقوں میں اس سال برفباری بھی اپنے مقررہ اور معمول کے وقت سے پہلے شروع ہوچکی ہیں۔ماہ اکتوبر کے دوران ملک بھر میں شمال تا جنوب رات کے اوقات میں درجہ حرارت معمول سے انتہائی زائد ریکارڈ کیے گئے ہیں. جبکہ 100 میں سے 60 فیصد اسٹیشنز پر رات کے اوقات میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کے ریکارڈ بھی ٹوٹ چکے ہیں۔ملک پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے دوچار ہے۔بےموسمی بارشوں اور معمول سے زائد درجہ حرارت کے اثرات میں کسان حضرات پہلے نشانے پر ہیں۔رواں سال ملک میں موسم سرما کے دوران بارشیں معمول کے مطابق یا تھوڑا زائد برسنے کا امکان ہے. جبکہ بالائی علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے کم ہی رہیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close