ملک کے بیشتر علاقو ں میں موسلا دھار بارشیں۔۔کیا ہونیوالا ہے؟ الرٹ جاری کر دیا گیا

پشاور (پی این آئی ) خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں تیز بارش اور ژالہ باری کے باعث برساتی نالوں میں طغیانی آگئی ، طغیانی سے ٹریفک کی آمد و رفت معطل ہو گئی ۔نجی ٹی وی کے مطابق پشاور میں گرج چمک کے ساتھ بارش شروع ہو گئی ، نوشہرہ اور ضلع خیبر سمیت مختلف اضلاع میں بارش سے سردی کی شدت بڑھ گئی جبکہ ندی نالوں میں طغیانی آگئی ۔جبکہ متعلقہ اداروں نے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ سردی آ نہیں رہی، سردی آ گئی ہے۔

موسلادھار بارش، ژالہ باری اور برفباری کے بعد ملک کے کئی علاقوں میں موسم سرد ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے بیشتر علاقوں میں موسم سرما نے دستک دے دی ہے۔ ہفتے کے روز پنجاب، سندھ، خیبرپختونخواہ کے کئی اضلاع اور اسلام آباد میں موسلادھار بارش کے بعد موسم سرد ہو گیا۔کئی علاقوں میں شدید ژالہ باری بھی ہوئی۔ ہفتے کے روز لاہور میں بوندا باندی اور ٹھنڈی ہوائوں سے موسم میں خنکی بڑھ گئی، جبکہ دیگر کئی شہروں میں بھی بارش نے موسم سرما کی آمد کی نوید سنا دی۔ جبکہ پنجاب کے سب سے مشہور سیاحتی مقام مری میں برفباری کا بھی آغاز ہو گیا۔ مری کے علاوہ، خیبرپختونخواہ، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر کے کئی علاقوں میں بھی برفباری کا آغاز ہو چکا۔خیبرپختونخواہ کے مشہور سیاحتی مقام سوات کے بالائی علاقوں میں گزشتہ روز سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے،بارش سے موسم انتہائی خوشگوار ہوگیا ہے،سوات کے سیاحتی مقام کالام کے پہاڑوں پر برف باری بھی ہوئی جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ یہ سوات میں موسم سرما کی پہلی برفباری ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کی جاری رپورٹ کے مطابق آج اتوار کواسلام آباد، بالائی /وسطی پنجاب، بالائی خیبر پختو نخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہوائوں /آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ،بالائی اضلاع میں بعض پہاڑی مقامات پربرفباری متوقع ہے۔اس دوران بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختو نخوا اور کشمیر میں چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی متوقع جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری کاامکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بالائی خیبر پختونخوا ، اسلام آباد ، بالائی پنجاب ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close