سردیاں آگئیں، ملک کے کن علاقوں میں طوفانی برفباری کا ہنگامی الرٹ جاری کر دیا گیا؟ سیاح ہو جائیں خبردار

گلگت (پی ای آئی) گلگت بلتستان کے علاقوں میں طوفانی برفباری کا ہنگامی الرٹ جاری، شمالی علاقوں کا رخ کرنے والے سیاحوں کو خبردار کر دیا گیا، الرٹ جمعہ کی رات اور ہفتے کے روز کیلئے جاری کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مغربی ہواوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہونے کے بعد کئی علاقوں میں موسلادھار بارش اور کئی علاقوں میں ژالہ باری کا سلسلہ شروع ہو گیا۔جبکہ آئندہ چند گھنٹوں کے دوران کئی شمالی علاقوں میں طوفانی برفباری ہونے کا امکان ہے۔

اس صورتحال میں وفاقی حکومت کی جانب سے جاری ہنگامی الرٹ میں بتایا گیا ہے کہ گلگت بلتستان کے علاقوں میں جمعہ کی شب اور ہفتے کے روز طوفانی برفباری اور ہوائیں چلیں گی، لہذا ان علاقوں کا رخ کرنے والے سیاح اور دیگر شہری احتیاط کریں۔دوسری جانب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور خیبرپختوںخواہ کے کئی اضلاع میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری کے باعث موسم سرد ہو گیا۔جبکہ محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخواہ کے بالائی علاقوں چترال ، دیر ، سوات ، مالاکنڈ ، کوہستان ، شانگلہ ، بونیر ، مانسہرہ ، ایبٹ آباد ، ہری پور ، صوابی ، مردان ، نوشہرہ ، پشاور ، چارسدہ ، باجوڑ ، کرم ، وزیرستان اور کوہاٹ میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کے امکان ہے۔ جبکہ پنجاب کے کئی اضلاع میں بھی آندھی کے علاوہ گرچ چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close