بارشیں برسانے والی ہوائیں آج شام پاکستان میں داخل ہو ں گی ،موسلادھار بارش ، بارفباری اور ژالہ باری کی پیش گوئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )بارشیں برسانے والی ہوائیں آج شام پاکستان میں داخل ہو ں گی ،موسلادھار بارش ، بارفباری اور ژالہ باری کی پیش گوئی کر دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق آج جمعہ کےروزملک کے بالائی /وسطی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ بالائی /وسطی پنجاب، بالائی خیبر پختو نخوا، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں تیز ہواؤں /آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ بالائی اضلاع میں بعض مقامات پرژالہ باری اور پہاڑوں پر پرفباری متوقع ہے ۔

اس دوران بالائی خیبرپختونخوا اورکشمیرمیں چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی متوقع ہے ۔ محکمہ موسمیاتکے مطابق ہفتہ کےروزملک کے بالائی /وسطی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ بالائی/وسطی پنجاب، بالائی خیبر پختو نخوا، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں تیز ہواؤں /آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ بالائی اضلاع میں بعض مقامات پرژالہ باری اور پہاڑوں پرپرفباری متوقع ہے ۔ اس دوران بالائی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا اور کشمیرمیں چند مقامات پر

موسلادھاربارش بھی متوقع ہے ۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہا۔ تاہم بالائی خیبرپختونخوامیں چند مقامات پربارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا:دروش03،میرکھانی،دیر02اورکالام میں01ملی میٹرریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت: لہہ00،بابوسراوراسکردومیں03 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں