سردی جلدی آ گئی، آج شام سے اتوار تک لاہور، راولپنڈی اسلام آباد تک شدید آندھی اور تیز بارش کی پیشگوئی

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان کے بالائی اور وسطی علاقوں میں آج جمعے کے روز کی شام سے اتوار تک آندھی کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ اج ملک کے بالائی وسطی علاقوں میں داخل ہوگا جس کے باعث اج شام سے اتوار تک لاہور، اسلام آباد اور راولپنڈی میں آندھی کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آندھی اور تیز بارش کے باعث فصلوں کی کٹائی والے علاقے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

اس کے علاوہ مانسہرہ، ایبٹ آباد، صوابی، پشاور، وزیرستان میں بھی کل سے بارش کا امکان ہے۔ اج شام سے اتوار تک گلگت بلتستان، کشمیر میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں